• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ اتھارٹی صہیونی توسیع پسندی کے جرم میں برابر کی شریک ہے: رکن اسمبلی

ہفتہ 31-08-2013
in فلسطین
0
plf 31 pal
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ امریکا کی نگرانی میں نام نہاد امن مذاکرات کی عوامی اور سیاسی سطح پر سخت مخالفت جاری ہے۔

 

فلسطینی قومی اقدام پارٹی’ کے جنرل سیکرٹری اور مجلس قانون ساز کے رکن مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں فلسطینی اتھارٹی برابر کی شریک ہے، کیونکہ رام اللہ انتظامیہ نے نام نہاد امن مذاکرات شروع کر کے شہروں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور صہیونی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹا دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصطفیٰ برغوثی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز برطانیہ سے آئے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب جب بھی فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے امن سمجھوتے کیے ہیں۔ فلسطین میں یہودی مداخلت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ سنہ 1994ء میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے اوسلو معاہدے سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی تعداد محض ڈیڑھ لاکھ تھی لیکن اب یہ بڑھ کر 05 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن مذاکرات کی آڑ میں فلسطین میں اپنے پنجے گاڑھنے کے لیے وقت حاصل کرنا چاہتا ہے اور فلسطینی اتھارٹی یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ قوم کے حقوق کے لیے تل ابیب سے مذاکرات کر رہی ہے۔

سرکردہ فلسطینی سیاست دان نے صدر محمود عباس اور ان کی جماعت کی جانب سے قومی مفاہمت کو سبوتاژ کرنے پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس اور ان کے نورتنوں نو صہیونی دشمن سے مذاکرات کی فکر لاحق ہے حالانکہ موجودہ حالات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت پر زور دیا جانا چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.