رپورٹ کےمطابق اسرائیلی وزیرداخلہ آریہ درعی کے دستخطوں سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ایک دینی مدرسے سے وابستہ دو خواتین استانیوں ھنادی الحلوانی اور خدیجہ خویص کے بیرون ملک سفر پرچھ ماہ کی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں معلمات کو قابض فوجیوں نے چند ہفتے قبل حراست میں لینے کے بعد ان کے قبلہ اوّل میں داخلے پربھی پابندی عائد کردی تھی۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں موجود دینی تعلیم کے طالبات کےایک مدرسے سے وابستہ دو فلسطینی معلمات کو حراست میں لینے کے بعد انہیں تفتیشی مرکز منتقل کردیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا مگر ان کے قبلہ اوّل میں آنے پرچار ماہ کی پابندی لگا دی گئی تھی۔
