• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دو فلسطینی شہداء ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

جمعرات 01-05-2014
in فلسطین
0
plf 2 palestine
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہداء عزالدین المصری شہید اور توفیق محامید شہید کو دیر ابو ضعیف کے مقام پر سپرد خاک کردیا گیا۔ دونوں شہداء کی نماز جنازہ الگ الگ پڑھائی گئی جن میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری شریک تھے۔

خیال رہے کہ کئی سال قبل شہید کیے گئے دونوں فلسطینی مجاھدین کی میتیں منگل کی شام ان کے لواحقین کے سپرد کی گئی تھیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق شہید عزالدین المصری کو جنین میں عقابا کے مقام پر شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ کو کندھاد ینے والے ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کی نعرہ تکبیر سے علاقہ گونج رہا تھا۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ عزالدین المصری کے اپنے ہاتھوں تدفین کے لیے پچھلے13  سال سے مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں۔ آج وہ اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کررہے ہیں۔

اس موقع پر حماس رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابوعرہ نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ فلسطینی قوم شہداء کے نقش قدم پر چلتی رہے گی اور یہی شہداء کی قربانیاں فلسطینیوں کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کریں گی۔

دوسرے شہید توفیق محامید کو دیر ابو ضعیف میں حکومت اسپتال کے سامنے والے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر الفتح کے رہ نما منصور السعدی نے بتایا کہ اسرائیل کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء کے تمام جسد خاکی واپس لائے جا چکے ہیں۔ اب مزید فلسطینی شہداء کی میتیں صہیونی فوج کے قبضے میں نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ عزالدین المصری اور اس کے ساتھی توفیق محامید  نے 2001 ء میں  بیت المقدس میں اسرائیل کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کر کے 18  یہودیوں کو واصل جہنم کردیا تھا۔ صہیونی فوج کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد قابض فوج نے دونوں شہداء کی میتیں اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.