• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دنیا بھرمیں انتہا پسند اسرائیلی سفیروں کی بڑے پیمانے پر تعیناتیوں کا انکشاف

جمعرات 20-08-2015
in فلسطین
0
plf netan
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قائم دائیں بازوں کی شدت پسند حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے دنیا بھرمیں اپنے ایجنٹ بہ طورسفیر بھرتی کرنا شروع کیے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کی کابینہ فلسطینی علاقوں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی حامی شخصیات اور دائیں بازو کے مذہبی شدت پسندوں کوبہ طور سفیرتعینات کررہی ہے تاکہ عالمی سطح پر فلسطین میں یہودی آباد کاری کی وکالت کی جاسکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی سفیروں کی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے سفیروں میں ان شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے خلاف اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی نفی کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ نیز انہوں نے ماضی میں ہرموقع پر فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی بڑھ چڑھ کر حمایت کی ہے۔ ان میں بعض سفیر تو انتہا پسند گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں جو بیت المقدس میں فلسطینی اور مسیحی وجود کے یکسرخلاف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انتہا پسند سفراء میں سر فہرست "ڈانی ڈانون” کا نام ہے جسے اقوام متحدہ میں اسرائیل کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈانی ڈانون مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا کھلا پرچارک کرنے والا ایک متنازع سیاست دان ہے اور یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پر یلغار کو "تاریخی فتح” قرار دے چکا ہے۔ ڈانون کے قبیل کے افراد کو اقوام متحدہ اور دنیا کے اہم ممالک میں بہ طور سفیر مقرر کرنا آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کی جانے والی مساعی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ سفیر دنیا بھرمیں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

انہی میں ایک "ڈانی ڈیان” ہیں جنہیں برازیل میں اسرائیل کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈانی ڈیان ماضی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں پر قبضے کا مطالبہ کرچکا ہے۔ ماضی میں اسے یہودی آباد کاروں کا وزیرخارجہ بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

اسی طرح اٹلی میں "فیامہ نیرشٹائن” کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ موصوفہ ایک صحافیہ اور سماجی کارکن ہیں جو یہودی آباد کاروں کے حقوق کے لیے سرگرم رہ چکی ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال یورپی یونین میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہمات کی بھی شدید مذمت کی تھی اور غرب اردن میں یہودی کارخانوں کے قیام کو اسرائیل کا "حق” قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.