• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دفاع قبلہ اول کے لیے عالمی سفارتی اتحاد کے قیام کا مطالبہ

جمعرات 26-02-2015
in فلسطین
0
plf world-collition
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی دیگرمقدسات کے دفاع کے لیے سرگرم ادارے’’انٹرنیشنل القدس فائونڈیشن‘‘ کے چیئرمین نے ترک صدر سمیت عالم اسلام سے قبلہ اول کے دفاع اور اس کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سفارتی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق القدس فائونڈیشن کے چیئرمین الشیخ حمید الاحمر نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کوئی ایک ملک قبلہ اول کے دفاع کی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے سے قاصر ہے۔ اس لیے اب ناگزیر ہے کہ عالم اسلام ایک مشترکہ اور متحدہ سفارتی مہم شروع کریں جس میں عالمی برادری کے دیگر اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو بچانے کے لیے عالمی اتحاد ناگزیر ہے کیونکہ اس وقت قبلہ اول کو صہیونیوں کی جانب سے جو سنگین خطرات لاحق ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کو یہودیانے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں موجود اسلامی اور مسیحی تاریخی اور مذہبی علامات کو مٹا رہا ہے۔

الشیخ الاحمر نے اس سے قبل ترکی کی حکمراں جماعت’’آق‘‘ کے نائب صدر یاسین اقطائی، وزیراعظم کے مشیر اور خارجہ امور کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کی شرانگیز اور نہایت خطرناک مہم کا سامنا ہے۔ اسرائیل میں انتہا پسند اور کٹر مذہبی گروپ برسراقتدار ہے جس کا مطمع نظر قبلہ اول کو نقصان پہنچانا ہے۔ ایسے میں عرب ممالک اور پورے عالم اسلام کا ایک اتحاد تشکیل دیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر عالم اسلام کی جانب سے ایسی کوئی کوشش نہ کی گئی تو یہودی قبلہ اول کو مسجد ابراہیمی کی طرز پر یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کو یہودی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ترکی، اردن، سعودن عرب، مراکش اور فلسطین سمیت دیگر عرب اور مسلمان ملکوں کو مل کر ایک متحدہ سفارتی محاذ تشکیل دینا ہوگا تاکہ نہ صرف قبلہ اول کا دفاع کیا جاسکے بلکہ بیت المقدس کو درپیش یہودیانے کی سازشوں کی بھی روک تھام کی جاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.