(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ،مغربی کنارے کے مشرقی قصبے کفر قدوم میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی بچےپر فائرنگ اس وقت کی جب چند فلسطینی نوجوان قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے اور اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کا آغاز کر دیا۔
وقوعہ پر موجودفلسطینی سماجی کارکن عمر اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے علاقے پر دھاوا بولا جس سے مقامی لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا،جس کے بعد فوج اور مقامی لوگوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
ان کے مطابق زخمی ہونے والے بچےکے پیٹ میں گولی لگی تھی۔انہوں کے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آنسو گیس کی فائرنگ سے مقامی لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بچے کا نام عبدالرحمان بتایا جاتا ہےا ور اسکی حالت تشویش ناک ہے۔