• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

دس روز قبل اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی بچے کے والد نے بچے کی موت کا انکشاف کردیا

ہفتہ 24-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نے 4بچوں سمیت 18فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )دس روز قبل اسرائیلی پولیس پر چاقو حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 14 سالہ فلسطینی بچے ناصم ابو رومی کے والد نے  کہا ہے کہ انکی اطلاعات کے مطابق انکا بیٹا دوران حراست اسرائیلی فوج کے تشدد کے باعث شہید ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس پر چاقو حملے کے الزام میں گرفتار فلسطینی بچے ناصم ابو رومی کے والد مخافہ ابو رومی نے ایک نجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے انکے بیٹے کو دوران حراست بھیانک تشدد کر کے شہید کر دیا ہے تاہم اسرائیلی فوج اب اس کا جسد خاکی دینے سے انکاری ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بیٹے کی گرفتار ی کے بعد سے اسرائیلی فوج اور حکام کی جانب سے انکو اور انکے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ پندرہ اگست کو دو فلسطینی بچوں کو   مسجد اقصی کے قریب  اسرائیلی پولیس پر چاقو حملے کے الزام میں زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا،عینی شاہدین کے مطابق بچوں کو گرفتار کرنے سے پہلے ان پر اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں  بھی برسائی تھیں جن سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.