مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم”ضمیر” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں "عوفر”، "النقب” اور "المجد” میں انتظامی قید کے تحت حراست میں رکھے گئے 60 فلسطینی اسیران نے کل یکم جولائی بروز بدھ سے اسرائیلی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ اور فوجی عدالتیں انہیں بلا جواز حراست میں رکھنے کا حکم دیتی ہیں۔ ان سے ان کے وکلاء کی ملاقات بھی نہیں کرائی جاتی اورفوج ان کے خلاف جعلی دستاویزات کی بناء پر انتظامی حراست کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سنہ 1967 ء کے بعد سے اب تک اسرائیل 50 ہزار فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت قید کرچکا ہے۔ تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بعد سے 2014 ء تک فوجی عدالتوں سے 24 ہزار انتظامی حراست کے نوٹس جاری کرائے گئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
