فلسطینی محروسین خواتین محروسات کے ساتھ قابض اسرائیلی فوج کی بدسلوکی روز کا معمول بن چکی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ لینا الجربونی کو خرابی صحت کے باوجود جیل کو ٹھڑی میں اس کے بیڈ کے ساتھ زنجیروں سے جکڑ رکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی جیل حکام نے حال ہی میں لینا کو اس کی صحت کی خرابی کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے "مائر” اسپتال میں داخل کیا تھا جہاں اسے اسپتال میں اس کے بیڈ کے ساتھ باندھ کر رکھا گیا ہے جس کے باعث اس کے لیے کسی ایک طرف حرکت کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ ادھر فلسطین میں انسانی حقوق بالخصوص اسیران کی بہبود کے لیے کام کرنے والے مرکز برائے اسیران نے بھی تصدیق کی ہے کہ لینا جرجوبی کو مائر اسپتال میں اس کے بیڈ کے ساتھ زنجیروں اور رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا ہے جس کے باعث اس کی تکلیف اور بیماری میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ یہودیوں کی جانب سے اسیرہ کو اسپتال صرف دکھاوے کے لیے منتقل کیا گیا ہے عملا اس کا نہ تو کوئی علاج کیا جا رہا ہے اور نہ ہی اس کی دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔ مسلسل خرابی صحت اور اسرائیلی جیلروں کے ناروا رویے کے باعث اسیرہ بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ جیل اسپتال میں زیرحراست اسیرہ لینا کا وزن بیس کلو کم ہو گیا ہے جس کے باعث اس کے جسم میں نقاہت اور کمزوری ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

