بدھ کی صبح اسرائیلی فوج کی وردی میں ملبوس درجنوں اسرائیلی رنگروٹوں نے مغاربہ گیٹ سے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تقریبا 100 اہکاروں نے دو گروپوں میں بٹ کر مسجد اقصٰی کے برآمدے کا دورہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گروپ کے ساتھ ایک گائیڈ تھا جبکہ سپیشل فورسز ان کی حفاظت کے لئے متعین تھی۔
اس موقع پر گائیڈز نے انہیں مبینہ معبد کی تاریخ اور اس کے یادگاروں کے بارے میں بتایا۔ اسی موقع پر تقریبا بیس یہودی آبادکار اور خفیہ ایجنسیوں کے دس اہلکار مسجد میں داخل ہوئے اور انہوں نے مسجد کے اندرونی حصوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مسجد میں نمازیوں اور طلباء کی ایک بڑی تعداد میں بھی غم و غصہ پایا گیا کیوںکہ یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
