• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘‘خلیج عرب کی جنگی مشقوں میں اسرائیلی شرکت پر مسلمان ممالک بائیکاٹ کریں’’

اتوار 23-09-2012
in فلسطین
0
plf israel involve
0
SHARES
1
VIEWS

اردن میں اسرائیل سے ہر سطح پر بائیکاٹ کے لیے سرگرم تنظیم نے پیش آئند چند ایام میں اسرائیل کی موجودگی میں تیس ممالک کی فوجی مشقوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم نے اسلامی ملکوں پر زور دیا ہے کہ اگر خلیج عرب میں ہونے والی فوجی مشقوں میں اسرائیل شرکت کرے تو وہ بائیکاٹ کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم ‘‘اینٹی ریلیشن شپ’’کے اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم ہیڈکواٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج عرب میں تیس کے قریب مختلف اسلامی اور مغربی ملک مشترکہ جنگی مشقوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ترکی اور اردن نے بھی ان مشقوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، جوکہ ایک غلط فیصلہ ہے۔ اگر ان مشقوں میں صہیونی ریاست شامل ہو عمان سمیت دیگر تمام مسلمان ملکوں کو ان مشقوں سے الگ ہو جانا چاہیے۔

تنظیم نے عرب اور اسلامی ملکوں کی جانب سے امریکا کے دباؤ میں آنے کی پالیسی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے مشرقی اور مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےبعد اب یہ بات قطعی طور پر نا مناسب ہے کہ واشنگٹن کی قیادت میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لیا جائے۔ امریکا نے مشرقی بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کر اقوام متحدہ کے سابقہ فیصلوں کی بھی نفی کی ہے، جن میں بیت المقدس کو نہ صرف متنازعہ تسلیم کیا گیا ہے بلکہ اسے فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مانا گیا ہے۔

تنظیم نے عمان حکومت سے خاص طور پر مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکا کے اشتراک سے ہونے والی فوجی مشقوں کا کھلے الفاظ میں بائیکاٹ کر دے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقوں میں شریک ہونا دشمن کے تمام تر مظالم کی حمایت کرنے اور فلسطینیوں کے مطالبات کی نفی کرنے کے مترادف ہے۔

اسرائیل نے فلسطین ہی نہیں بلکہ اردن کا بھی ایک بڑا حصہ غاصبانہ تسلط کے تحت قبضے میں لے رکھا ہے۔ ایسے میں صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے اور اس کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کاکوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.