اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر خانیونس کے مشرقی علاقے میں فلسطینی کسانوں پر بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ کسوفیم فوجی چوکی کے قریب بکتر بند گاڑی میں موجود فوجیوں نے اپنی کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں پر اچانک بلااشتعال فائر کھول دیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم جان بچانے کی خاطر کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینی شہری کام کاج چھوڑ کر گھروں کو واپس چلے گئے کیونکہ ماضی میں ایسے واقعات میں کئی شہری جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
