فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل مصری حکومت کی دعوت پر تنظیم کے وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچے ہیں۔
مصری حکومت نے ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کے لئے وفود کے تبادلے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت خالد مشعل تحریک کے اکابرین کے ہمراہ چند روزہ دورہ پر مصر آئے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے خصوصی ذرائع کے مطابق خالد مشعل اور انکے وفد کے ارکان مصر کے سرکاری دورے میں انٹلیجنس سربراہ رافت شھادہ سے مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔