ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے وفد کا ترک دارالحکومت انقرہ میں شاندار استقبال کیا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں وفد
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی چوتھی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ترکی پہنچا تھا۔
اس موقع پر خالد مشعل نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کامیاب کانفرنس پر ایردوان کو مبارکباد پیش کی اور مسئلہ فلسطین کے متعلق انکے دلیرانہ موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فلسطینی رہنما خالد مشعل نے مسئلہ فلسطین سے متعلق حالیہ دنوں میں ہونے والی مقامی اور عالمی پیش رفت سے ترک وزیر اعظم کو آگاہ گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین