• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی مصری انٹیلی جنس وزیر سے ملاقات

پیر 01-04-2013
in فلسطین
0
plf 01 mishaal
0
SHARES
0
VIEWS
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے قاھرہ میں مصری انٹیلی جنس کے وزیر میجر جنرل رأفت شحاتہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فلسطینی مفاہمت، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 
فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نو نو نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد ضروری ہے۔ خاص طور پر غزہ کی سمندری حدود میں مچھلیوں کے شکار کی مسافت چھ میل سے کم  کر کے تین میل کرکے معاہدے کی صریخ خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عالمی قوانین کے مطابق ہر ملک کے ساحل سے ملحق بارہ میل تک کی سمندری حدود اسی ملک کی ہوتی ہے۔
 
اس ملاقات میں حماس پر لگائے جانے والے ان الزامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے مطابق گزشتہ سال رفح کراسنگ کے قریب مصری فوجیوں پر کیے گئے حملے میں حماس کے ملوث ہونے کا کہا گیا تھا۔
 
طاہر نونو نے بتایا کہ دو طرفہ علاقائی تعاون اور مصر اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی پر ادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصری انٹیلی جنس کے وزیر نے تمام معاملات پر فلسطین مے موقف کو سمجھا۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے بلکہ انہیں ترقی دینے پر اتفاق کیا۔
 
طاہر نونو کا کہنا تھا کہ مصر اور حماس کے درمیان تعلقات انتہائی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں اور حالیہ دنوں مصری میڈیا میں مصری فوجیوں کے قتل کا من گھڑت الزام حماس پر لگانے سے ان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.