فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خالد مشعل اور عزام الاحمد کے درمیان ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ فلسطین نیشنل کونسل کے 10 جنوری کو بیروت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قومی مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اعتماد سازی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
حماس اور فتح کے وفد نے ملاقات کے دوران صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز سے مل کرنمٹنے سے اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم کی مشکلات کے حل کے لیے قوم کے تمام نمائندہ طبقات کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔