• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کے محروس کارکنوں سے عباس ملیشیا اور صہیونی فوج کی یکساں تفتیش

اتوار 05-02-2012
in فلسطین
0
plf hamas_memebers
0
SHARES
0
VIEWS

plf hamas_memebers

فلسطین میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے اسرائیلی فوج کے غیراعلانیہ تعاون کے دوران مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیوں کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔

 

ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے اسیر اراکین سے جو تفتیش فلسطینی انتظامیہ دوران حراست کر چکی ہے، اسرائیلی فوجی بھی اسی اندازمیں اور وہی تفتیش جیلوں میں کر رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی تفیتش کاروں نے حماس کے دو رہ نماؤں پچاس سالہ ڈاکٹر محمد السید اور چھیالیس سالہ قاضی محمد فریحات سے مقبوضہ فلسطین کی جیل”جلمہ” میں تفتیش کی۔ اسرائیلی فوجیوں نے جو سوالات جس ترتیب سے حماس کےمحروس رہ نماؤں سے پوچھے بالکل وہی تفتیش ماضی میں فلسطینی اتھارٹی کے تفتیش کار بھی ان سے کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی تفتیش کاروں نےجو الزامات عائد کرکے اعترافات کرانے کی کوشش کی تھی، اسرائیلی فوجیوں اور تفتیش کاروں نے بھی اسی انداز میں الزامات عائد کرنے کےبعد ان سے اعترافات جرم کرانے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر السید اور قاضی فریحات کا کہنا ہے کہ ان سے فلسطینی تفتیش کار جنین جیل میں وہی کچھ پوچھ چکے ہیں جو اسرائیلی فوجی ان سے حراست کے دوران پوچھتے ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ مہینے القدس اوپن یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکتر محمد السیداور قاضی فریحات کو جنین جیلوں سے حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل وہ فلسطینی اتھارٹی کی مختلف جیلوں میں بھی زیر حراست رہ چکے ہیں۔
قاضی فریحات کے مقدمہ کی سماعت بارہ فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ ڈاکٹر محمد السید کے وکیل کو ان سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.