اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسرائیلی صحافیوں نے امریکا میں مشترکہ طور پر ایک کتاب شائع کی ہے، جس میں انہوں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کے ہاتھوں حماس کے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک مرکزی رہ نما کو زہر دے کر شہید کیے جانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے مذکورہ رہ نما کو شہید کرنے کے لیے ہرطرح کے حربے استعمال کیے مگر وہ ان میں ناکام رہے بالآخر انہوں نے اس کے کھانے میں زہرملایا جس میں وہ کامیاب ہو گئے۔ اسی زہریلا کھانا کھانے سے حماس رہ نما کی موت واقع ہو گئی تھی۔
اخبار لکھتا ہے کہ حماس رہ نما کو سنہ 1997ء اور 2004ء کے درمیانی عرصے میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ سنہ 1997ء میں حماس کے موجودہ سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو زہر دے کر شہید کرنے کی سازش ناکام ہوگئی تھی جبکہ سنہ 2004ء میں سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کو مبینہ طور پر زہر دے کر شہید کیا گیا تھا۔
