• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس قیادت کی انقرہ میں رجب طیب ایردوان سے ملاقات

جمعرات 20-06-2013
in فلسطین
0
plf 20 aridwan
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے پولٹ بیورو کے وفد نے خالد مشعل کی سربراہی میں ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور ترک حکومت کے اعلی عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر غزہ کا دورہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کی جانب سے فلسطینیوں کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

 

پولٹ بیورو کے رکن عزت رشق نے بدھ کی شام اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حماس کی سیاسی قیادت کا یہ وفد عرب اور اسلامی دنیا کے ممالک کے اپنے دورے کے دوران امت مسلمہ کے ممالک کو فلسطین میں جاری سیاسی اور سکیورٹی حالات سے آگاہ کرے گا اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر اسلامی رہنماؤں کو حماس کے موقف سے آگاہ کرے گا۔ ترکی کا حالیہ دورہ بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے جس میں حماس وفد نے ترک وزیر اعظم سے ملاقات کر لی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ”اناطولیہ” نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو بھی دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں شریک تھے۔ حماس کے خارجہ تعلقات کے ذمہ دار اسامہ حمدان نے مشرقی وسطی اور دنیا بھر میں ترکی کے اسٹریٹجک کردار کی تائید کی اور کہا کہ ترکی میں حماس کی ملاقاتوں کا مقصد القدس میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی پالیسیاں، فلسطینی مفاہمتی معاہدے سمیت دیگر تمام اہم معاملات پر گفتگو کرنا ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.