• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس رہ نما کا اردن کے ساتھ تزویراتی تعلقات مستحکم کرنے پر زور

جمعہ 14-03-2014
in فلسطین
0
plf hamdan
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ  اور بیروت میں جماعت کے مندوب خاص اسامہ حمدان نے اردن کے ساتھ تمام ناراضگیاں بھلا کر عمان کے ساتھ تزویراتی تعلقات کے قیام پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں اور عالم اسلام اور عرب ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔
 
عرب خبر رساں ایجنسی” قدس پریس” کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صہیونی فوجیوں کے حملے میں اردنی جج کی فلسطین میں شہادت کے رد عمل میں اردنی قوم نے جو جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اردنی حکومت اورقوم کی جانب سے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے جواب میں جرات مندانہ موقف سامنے آیا ہے۔ اس موقف کو آگے بڑھانے اور مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

حماس رہ نما اسامہ حمدان نے صہیونی فوج کے ہاتھوں اردن کے ایک سینیئر جج رائد زعیتر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے ایک جج کی فلسطین میں صہیونی فوج کے حملے میں شہادت کے بعد اردنی پارلیمنٹ نے قابل تحسین موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کا درست مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور اردن کے درمیان تزویراتی تعلقات کو اس انداز میں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حالات کے اتارو چڑھاؤ حماس اور عمان کے تعلقات کو کمزور نہ کر سکیں۔
 
حماس رہ نماء اسرائیل سے سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام مسلمان اورعرب ممالک پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ کیے گئے امن معاہدوں پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے اسے تحفظ دینے کی نہیں بلکہ اسے تنہا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں اسرائیل کی توسیع پسندی کو نکیل ڈالی جا سکے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ ان کی جماعت کسی عرب اور پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کر رہی ہے۔ حماس پر پڑوسی ملکوں میں مداخلت کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں۔

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.