(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کئے گئے جبکہ حماس نے 9کمسن بچوں سمیت چار خواتین اور ایک مرد کو صیہونی حکام کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے حماس کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت گذشتہ روز قیدیوں اور یرغمالیوں کے حوالے سے تیسری کھیپ کا کامیابی سے تبادلہ مکمل کرلیا تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں حماس نے تیسرے روز بھی معاہدہ سے الگ مزید 5 غیر ملکی شہریوں کو بھی رہا کیا۔
حماس نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں، تین تھائی اور دو روسی شہریوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی زیر حراست افراد کی ملک میں آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اتوار کو وطن واپس آنے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں میں 9 کم سن، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
مصری انفارمیشن سروس کی سربراہ دیا رشوان نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔
اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ پہنچے جن میں دو ایندھن کے ٹرک اور دو کوکنگ گیس ٹرک شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کل شام تک غزہ کی پٹی میں لائی جانے والی طبی امداد کا حجم 2,675 ٹن تھا جب کہ غذائی امداد کا حجم 9,621 ٹن تھا اور پانی کا حجم 7,047 ٹن تک پہنچ گیا تھا۔ 82 خیمے اور ترپالیں اور اسی طرح 1992 ٹن دیگر امدادی سامان بھی غزہ پہنچ گیا ہے۔ رشوان نے کہا کہ ہفتہ کی شام تک 788 ٹن ایندھن لایا جا چکا ہے۔ اسٹیٹ انفارمیشن سروس کے سربراہ نے بتایا کہ مصر کو اس عرصے کے دوران غزہ سے لائے گئے 353 زخمی موصول ہوئے ہیں۔