• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حزب اللہ کے جوابی حملے کا خدشہ، اسرائیل نے شمالی فلسطین کی شاہراہ بند کردی

بدھ 21-01-2015
in فلسطین
0
plf road-closed
0
SHARES
0
VIEWS

حال ہی میں شام میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک قافلے پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے بعد صہیونی ریاست اب کسی بھی انتقامی کارروائی سے سخت خوف زدہ ہے۔ اسی خوف کے پیش نظر اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب شمالی فلسطین کی مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ روز سنہ 1948 ء کے علاقوں میں قائم مرکزی شاہراہ کو بند کرنے کے بعد مقامی یہودی کالونیوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔

خیال رہے کہ تین روز پیشتر اسرائیلی فوج نے شام کے وادی گولان کے القنیطرہ شہر میں ایک قافلے پر حملے کرکے حزب اللہ کے چھ اہم کمانڈروں کو شہید کردیا تھا۔ جس پر حزب اللہ نے اپنے کارکنوں کی شہادت کا انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کے مطابق ٹریفک کے لیے بند کی گئی سڑک یہودی کالونی ’’ڈوفیف افیفیم‘‘ کے قرب سے گذرتے ہوئے شمالی فلسطینی شہر الجلیل کے بالائی علاقوں تک جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ حملے کے تناظر میں منگل کو اسرائیلی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں شمالی فلسطین میں سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.