• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حرم ابراہیمی کے قریب جھڑپوں میں فلسطینی نوجوان شہید

جمعرات 13-12-2012
in فلسطین
0
plf 17year boy shaheed
0
SHARES
0
VIEWS
 

مقبوضہ   مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں حرم ابراہیمی کے قریب فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان بدھ کے روز ہونے والی جھڑپوں میں  17  سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق لازمی فوجی خدمت سرانجام دینے والے صہیونی خاتون اہلکار نے الخلیل شہر کے رہائشی نوجوان محمد السلایمہ پر فائر کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ خاتون اہلکار نے اپنے ہلاکت خیز ایکشن کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نوجوان نے پستول سے اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون فوجی نے شہید پر چھے فائر کئے جو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔ محمد السلایمہ نے خون میں لت پت جام شہادت نوش کر لیا۔ اس واقعے کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد متعدد مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ جھڑپوں کی کوریج کو آنے والے صحافیوں پر بھی فوجیوں نے تشدد کیا۔ صہیونی فوجیوں کی نگرانی میں صہیونی آبادکار فلسطینیوں کے گھروں پر پتھراؤ کرتے رہے۔

 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.