• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حجازمقدس سےواپسی پر فلسطینی متعمرین سے اسرائیلی فوج کا شرمناک سلوک

منگل 14-04-2015
in فلسطین
0
plf shameful-beheavior
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں ایک فوجی چوکی پر صہیونی فوجیوں اور انٹیلی جنس حکام نے حجاز مقدس سے واپس آنے والے معتمرین کی برہنہ تلاشی لینے کے ساتھ ان سے شرمناک سلوک کا مظاہرہ کیا ہے جس کے رد عمل میں متعمرین نے شدید احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز معتمرین کا ایک گروپ وادی اردن کے شمال میں واقع حمراء فوجی چیک پوسٹ سے گذر کر اپنے علاقوں کی طرف جا رہا تھا کہ قابض فوجیوں نے اُنہیں روک لیا۔ ان کے سامان کی جامہ تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ معتمرین کے کپڑے اتار کران کی برہنہ تلاشی جیسا شرمناک سلوک کیا گیا۔ فلسطینی معتمرین کی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی گئی۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام نے سوموار کو حجاز مقدس سے لوٹںے والے معتمرین کے ایک قافلے کو روکا۔ ان کا سامان ضبط کیا اورا نہیں نیم برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کردیا گیا۔ ان کے ساتھ یہ سلوک گھنٹوں جاری رہا۔ کئی معتمرین کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور انہیں باندھ کر رکھا گیا۔

خیال رہے کہ اردن سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے مغربی کنارے کےشمالی علاقوں اور اریحا شہر کی طرف جانے کے لیے اسی فوجی چیک پوسٹ سے گذرنا پڑتا ہے۔ صہیونی فوج اب تک کئی جعلی مقابلوں میں اس چوکی پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد کو شہید کرچکی ہے۔

حال ہی میں اردن اور غرب اردن کے درمیان الکرامہ گذرگاہ پربھی ایسے ہی شرمناک سلوک کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد مقامی شہریوں نے صہیونی فوج کی درندگی کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.