فلسطین میں پیر کے روز دنیا کا ایک ایسا پہلا ٹیسٹ ٹیوب بچہ پیدا ہوا ہے کہ جس کا والد اسرائیلی جیل میں ہے۔
العربیہ نیٹ کو نومولاد کی والدہ اور ان کے معالج سالم نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیوب بچے کا والد 37 سالہ عمار الزبن اسرائیلی جیل میں عمر قید گزار رہا ہے۔ اسرائیلی جیل سے ان کا نطفہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں غرب اردن کے شہر جنین میں مقیم زچہ کے رحم میں منتقل کیا گیا جو شوہر کی عمر قید کی وجہ سے اپنی والدہ کے ہاں مقیم تھیں۔
دنیا کے منفرد فلسطینی ٹیسٹ ٹیوب بچے کا نام مھند رکھا گیا ہے۔ زچگی کے دوران عرب دنیا اور بالخصوص فلسطین کے ماہر فرٹیلٹی ڈاکٹر سالم ابو خیزران نے ام مھند کا باقاعدہ طبی معائنہ اور نگرانی کی۔ مھند کی پیدائش نابلس کے عرب میڈیکل سینٹر میں ہوئی جہاں زچہ اور بچہ بخریت ہیں۔ العربیہ نیٹ کو ملنے والی معلومات کے مطابق مھند کے والد نے مادہ منویہ کو اسرائیل کی ھداریم جیل سے دو مرتبہ باہر منقتل کرنے کی ناکام کوشش کی، تاہم ان کی تیسری کوشش اس سال کے اوائل میں کامیاب ہوئی۔ اس ضمن میں فقہاء کا باقاعدہ فتوی حاصل کیا گیا جن میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا تھا کہ مادہ منویہ جیل میں اسیر عمار الزبن کا ہی ہو اور اسے ان کی منکوحہ کے رحم میں منتقل کیا جائے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
