• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جیل میں اسیر شوہروں کے نطفے سے چار فلسطینی خواتین امید سے ہیں

جمعرات 07-02-2013
in فلسطین
0
plf rzan 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
 
اسرائیلی جیل میں قید شوہر کی اہلیہ کے ہاں ٹیسٹ ٹیوب بچے کی کامیاب پیدائش کے بعد ماہر فلسطینی ڈاکٹروں نے متعدد خواتین کے اسرائیلی جیلوں میں قید شوہروں کے مادہ منویہ کو ان کے ارحام میں کامیابی سے منتقل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
 
نابلس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رزان ٹیسٹ ٹیوب بی بی سینٹر کے نگران ڈاکٹر سالم ابو خیزران نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں سے منتقل کئے گئے فلسطینی اسیران کے نطفے ان کی بیگمات کے ارحام میں منتقل کر دیئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں چار خواتین اس وقت امید سے ہیں، جبکہ متعدد دیگر خواتین ایسے ہی تجربات کی کامیابی کے منتظر ہیں۔
 
ڈاکٹر خیزران نے بتایا کہ جیل سے کسی اسیر کے مادہ منویہ کی منتقلی کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مردانہ نطفہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر ہمارے پاس پہنچ جائے تو اسے ٹیسٹ ٹیوب حمل کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے تجربات میں کامیابی کی شرح ستر فیصد ہے۔ تاہم ڈاکٹر سالم نے مشورہ دیا کہ ٹیسٹ ٹیوب حمل کے تجربے سے صرف ہوی خواتین گزریں کہ جن کے شوہر طویل مدتی قید کاٹ رہے ہیں۔
 
جیل سے شوہر کے مادہ منویہ کی بیوی کے رحم میں منتقلی کے حق میں ڈاکٹر علامہ یوسف القرضاوی، الشیخ حامد البیتاوی، ڈاکٹر عکرمہ صبری جیسے جید علماء کے فتاوی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی اسیر کا مادہ منویہ اس کی اہلیہ کے رحم منتقلی کے وقت ہماری شرط ہوتی ہے کہ ہر دو فریقوں کے ایک ایک نمائندہ ٹیسٹ ٹیوب حمل کے وقت موجود ہو۔
 
یاد ریے کہ عمار الزبن پہلے فلسطینی اسیر تھے کہ جن کی اہلیہ کے ہاں  ٹیسٹ ٹیوب بیٹا گزشتہ رمضان میں پیدا ہوا۔ نومولاد کی والدہ اور ان کے معالج سالم نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیوب بچے کا والد 37 سالہ عمار الزبن اسرائیلی جیل میں عمر قید گزار رہا ہے۔ اسرائیلی جیل سے ان کا نطفہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں غرب اردن کے شہر جنین میں مقیم زچہ کے رحم میں منتقل کیا گیا جو شوہر کی عمر قید کی وجہ سے اپنی والدہ کے ہاں مقیم تھیں۔
 
دنیا کے منفرد فلسطینی ٹیسٹ ٹیوب بچے کا نام مھند رکھا گیا تھا۔ زچگی کے دوران عرب دنیا اور بالخصوص فلسطین کے ماہر فرٹیلٹی ڈاکٹر سالم ابو خیزران نے ام مھند کا باقاعدہ طبی معائنہ اور نگرانی کی۔ مھند کی پیدائش نابلس کے عرب میڈیکل سینٹر میں ہوئی جہاں زچہ اور بچہ بخریت اپنے گھر لوٹے
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.