مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے میونسپلٹی میں داخلے کا راستہ بند کر دیا۔ مشقوں کے دورانیے میں شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی قطعاً اجازت نہیں تھی۔ فوجیوں کی بڑی تعداد بھاری گاڑیوں اور دیگر مشینری کے ہمراہ مشقوں میں شریک تھی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اچانک میونسپلٹی پر دھاوا بولا اور بڑے پیمانے پر آبادی کے درمیان میں مشقوں کا آغاز کر دیا جس سے اہل علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا مشقوں میں شریک اسرائیلی فوجیوں نے کئی شہریوں پر تشدد کیا اور بہت سے دیگر فلسطینیوں کو بلاجواز پوچھ تاچھ کی غرض سے بلواتے رہے، جس سے بلدیہ یعبد کی صورتحال تناو کا شکار رہی۔ تادم تحریر قابض اسرائیلی فوجی یعبد کی مغربی کالونی اور میونسپلٹی کے صدر دروازے پر موجود تھی۔
