(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں بدھ کو علی الصباح چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جس کے بعد شہر کے داخلی چوک کے قریب مقامی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی متعدد گاڑیاں شہر میں داخل ہوئیں اور انہوں نے جنین کے جنوبی داخلی دروازے کے قریب کیمپ بنا لیا۔
انہی ذرائع نے بتایا کہ جنین کے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے قابض فوجیوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور داخلی چوک کے قریب فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ صہیونی فوجیوں نے جوابی حملہ کرتے ہوئے نوجوانوں پر ساؤنڈ بم اور بلٹ فائر کئے، تاہم اس سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
