تحریک نے فلسطینی اتھارٹی اور اس کی سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون فوری طور پر ختم کردیں اور تمام سیاسی اسیران کو رہا کردیں۔
تحریک نے فلسطینی عوام اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مزاحمت کا ساتھ نہ چھوڑیں کیوںکہ یہ فلسطین کو آزاد کروانے کا واحد طریقہ ہے۔
اس موقع پر تحریک کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ،” جنین مہاجر کیمپ میں جو ہوا وہ ہے وہ ایک انتہائی سنگین جرم ہے اور قابض حکام تمام حالات کے ذمہ دار ہیں۔”
ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے جنین مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور سات افراد زخمی ہوگئے۔