جنین مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کے دھاوا بولنے اور دو شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجی تقریبا 20 بکتر بند گاڑیوں میں سوار ہوکر کیمپ میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
شہریوں نے بتایا کہ فوجیوں نے حراست میں لئے جانے والوں کا ذاتی سامان اور فرنیچر تباہ کردیا۔ مزید اطلاعات کے مطابق گرفتار شدگان کے گھروں میں سے ایک گولی چلنے کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی۔
مقامی لوگوں نے قدس پریس کو بتایا کہ مزاحمت کاروں نے حملہ آور فوجیوں پر فائرنگ کی تھی مگر کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین