مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بلدیہ کے ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں شروع کی جانے والی جزوی ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنین بلدیہ کے 450 ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں صبح دس بجےکے بعد کام کی ہڑتال کردیتے ہیں۔
ان کے مطالبات میں ہفتہ وار دو چھٹیاں، تنخواہوں میں اضافہ اور بلدیہ کے پرانے فیصلوں کا اطلاق شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ہڑتال کی وجہ سے جنین میں بلدیہ کی سروسز میں خلل پڑرہا ہے۔ ملازمین کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کی شدت میں اضافہ کر کے بلدیہ کا کام ٹھپ کردیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
