• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنین: اسرائیل کی انہدامی کارروائیاں، پوچھ گچھ کیلئے چار فلسطینیوں کی طلبی

اتوار 19-05-2013
in فلسطین
0
plf 05 arrest
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے الیامون ٹاؤن پر دھاوا بول کر بڑی انہدامی کارروائی کی ہے جس میں متعدد فلسطینی املاک کو مسمار کردیا گیا۔ ادھر اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے علاقے کے چار فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے فوجی اڈے سالم میں طلب کرلیا ہے۔

 

قامی ذرائع کے مطابق العرقہ اور کفردان کے علاقوں میں بھی فلسطینی تعمیرات منہدم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بسام سلامہ خمایسہ، 45 سالہ، کے گھر کو منہدم کردیا ہے، انہیں دو ہفتے قبل ہی اسرائیلی قید سے رہائی ملی تھی۔ اسی طرح ایاد اور محمود نام کے دو بھائیوں کے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ دونوں بھائیوں کی عمریں بالترتیب 44 اور 46 سال ہیں اور دونوں تاجر ہیں، اسرائیلی اہلکاروں نے گھر کو گرانے کے ساتھ ساتھ ان دونوں کو پوچھ تاچھ کے لیے بھی بلا لیا ہے۔

چونتیس سالہ شاھر راجح زاید جو تحریک جہاد اسلامی کے کارکن ہیں اور پہلے بھی اسرائیلی فوج کی قید میں رہ چکے ہیں، حارہ شرقیہ کے علاقے میں ان کے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ حملہ آور اسرائیلی فوجیوں نے گھر کے سامان کی تلاشی لی اور انہیں تفتیش کے لیے خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر حاضری کا نوٹس دیدیا۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.