(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنونی اسرائیلی شدت پسندوں کے گروپ نے اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کی حفاظت تلے اتوار کو علی الصباح مسلمانوں کے مقدس قبلہ اوّل، مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پر امن مسلمان نمازیوں نے دھرنا دیتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔جنونی یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصٰی پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آرہا ہے جب اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف غاصبانہ پالیسیوں کے تحت کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔