مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی قصبے سلوان میں قابض صہیونی فورسز نے بدھ کے روز ایک مسماری آپریشن کے دوران فلسطینی شہریوں کی متعدد املاک کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی فلسطینی شہری منذر صیام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے بھاری مشینری کے ساتھ ’عین اللوزہ کالونی میں فلسطینیوں کے مکانات کا محاصرہ کیا اور متعدد مکانات اور دکانوں Â کومسمار کردیا۔انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے یہ کارروائی مقامی وقت کےمطابق صبح چھ بجے شروع کی اور کئی گھنٹے تک جاری رکھی۔
صیام نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے سلوان میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات، 30 سال پرانا ایک فلیٹ اور 20 مربع میٹر پرمشتمل ایک زرعی فارم بھی مسمار کردیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ مسمار کی گئی املاک بیت المقدس کی اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تھیں۔