مغربی کنارے میں واقع تاریخی اہمیت کے شہر الخلیل سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے جنوبی علاقے المراجم کے گاؤں خرسا پر دھاوا بولا۔
صہیونی فوجیوں نے علاقے میں مانیٹرنگ کے لئے فوجی ٹاور کی تعمیر کے سلسلے میں متعدد مقامات پر نشانیاں لگانا شروع کر دیں۔
خرسا گاؤں سے تعلق رکھنے والے عینی شاہدوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی تین گشتی پارٹیوں نے المراجم کے علاقے پر حملہ کیا۔ حملہ آور فوجیوں نے فوری طور پر مختلف مقامات پر نشانیاں لگانا شروع کر دیں جن کا مقصد ایک ایسے فوجی مانٹیرنگ ٹاور کی تعمیر بتایا جاتا ہے کہ جسے فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے استعمال کیا جائے گا تا جی صہیونی فوجی یہودی آباد کاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ عینی شاہدوں کے مطابق اس علاقے میں حالیہ چند دنوں سے یہودی فوجیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت کے باعث اہل علاقہ کو شک ہو گیا تھا کہ اس جگہ پر فوجی نوعیت کے ٹاور کی تعمیر کے لئے راہ ہموار کی جا رہی ہے
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین