اسرائیل کے عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی یونیورسٹی کے طلباء بورڈ کی جانب سے جامعہ کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ ادارے میں زیرتعلیم ان صہیونی طلباء و طالبات کو نکال دیا جائے جو فلسطینیوں کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہوئے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مزید یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ادارے میں مزید یہودی طلباء کا داخلہ بند کریں اور پہلے سے موجود تمام صہیونی طلباء کو بے دخل کیا جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین