جنوبی افریقا میں اسرائیلی نائب سفیر کو اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب نیموک شہر کی ایک یونیورسٹی میں ان کا پہلے سے طے شدہ لیکچر منسوخ کردیا گیا۔
اسرائیلی ریڈیو پر نشر خبر کے مطابق جنوبی افریقا میں اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے حلقوں نے اسرائیلی نائب سفیر کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔ جس کے بعد ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ کو ان کا لیکچر منسوخ کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا اسرائیلی مصنوعات میں سے یہودی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کو الگ کرنے اور ان کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی کے اقدام بھی اٹھا چکا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین