• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

جمعہ 19-12-2014
in فلسطین
0
plf accepted
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کی شام خصوصی اجلاس میں فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی گئی ہے۔ یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں منظور کی ہے جب دوسری جانب سلامتی کونسل میں بھی فلسطینی ریاست کی حمایت میں ایک قرارداد رائے شماری کے لیے پیش کی گئی ہے۔ جس پر آئندہ چند ایام میں رائے شماری متوقع ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 193 رکن ممالک میں سے 180 نے حمایت کی۔ سات ممالک امریکا، اسرائیل، کینیڈا، جزائر مارشل، بالاو، مائکرونیزیا اور ناروو نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا جبکہ چار ممالک کیمرون، ٹونگا، باراگوائے اور جنوبی سوڈان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے مسودے میں فلسطینی قوم کے لیے ایک آزاد اور مکمل طور پر خود مختار ریاست کی حمایت کی گئی تھی جس میں اقوام متحدہ کے تمام اداروں اور ایجنسیوں سے بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی قوم کی آزادی سمیت اس کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کریں تاکہ کم سے کم وقت میں فلسطینی قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہو سکے۔

اگرچہ جنرل اسمبلی کے فورم سے منظور کی گئی قرارداد کی حمایت اقوام متحدہ کے لیے لازمی نہیں ہے تاہم اس کے باوجود مبصرین کے خیال میں عالمی ادارے میں یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب سلامتی کونسل میں بھی ایک قرارداد پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں اس قرارداد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مستقل مندوب ریاض منصور نے جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کی عالمی حمایت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حامی ہے اور فلسطینیوں کو ایک قابض ریاست کے جبر سے آزاد دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے آزادی کے لیے ایک طویل اور صبرآزما جدو جہد کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اس کی قربانیوں کا ثمر دیا جائے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنرل اسمبلی کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.