قابض اسرائیلی فوج نے تین شمالی رام اللہ میں موجود جلزون مہاجر کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں سے تین فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع خبر رساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مہاجر کیمپ کے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا اور ان میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں سے موقع پر ہی سوالات کئے اور اس کے بعد انہیں فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین