• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جزیرہ النقب میں فلسطینی خاندان کا مکان مسمار، اہل خانہ کھلے آسمان تلے

بدھ 01-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1559
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے جزیرہ نما النقب کی ’بیر ھداج‘ فلسطینی بستی میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمارکر دیا جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت مکین کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جزیر نما النقب اور جنوبی فلسطین کے کئی دیہات کو غیرقانونی قرار دے رکھا اور وہاں رہنے والے فلسطینیوں کے مکانات آئے روز مسمار کیے جاتے ہیں۔

گذشتہ روز اسرائیل کے لینڈ اتھارٹی کے حکام نے پولیس کی مدد سے ایک فلسطینی شہری توفیق ابو قردود کا مکان مسمار کردیا۔ مکان منہدم کرنے سے قبل قابض فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو گن پوائنٹ پر باہر نکالا، اس کے بعد ان کا سامان باہر پھینکا گیا اور مکان بلڈوزروں کی مدد سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان مسماری سے اس میں رہنے والے سات افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ان میں دو کم سن بچے اور دوعورتیں بھی شامل ہیں۔ مکان مسماری کے بعد بچے اور خواتین جزیرہ النقب کی شدید گرمی میں سخت مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جزیرہ نما النقب کا علاقہ 12 ملین دونم رقبے پر مشتمل ہے جو تاریخی فلسطین کے کل رقبے کا 40 فی صد ہے۔ اس میں سے 11 ملین رقبہ صہیونی ریاست نے غصب کررکھا ہے اور وہاں رہنے والے فلسطینیوں کے آئے روز مکانات مسمار کیے جاتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجزیرہ النقب میں فلسطینی خاندان کا مکان مسمار، اہل خانہ کھلے آسمان تلے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.