• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جرمنی، اسپین کا فلسطین میں یہودی آباد کاری پر اظہار تشویش

جمعرات 30-10-2014
in فلسطین
0
plf germanyspain
0
SHARES
2
VIEWS

جرمنی اور اسپین نے فلسطین میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہودی آباد کاروں کے لیے ایک ہزار نئے مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک فیصلہ قرار دیا ہے۔ دونوں ملکوں نے صہیونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر متنازعہ فلسطینی علاقوں میں جاری توسیع پسندی کا سلسلہ بند کرے، جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں یہودی بستیوں کی تعمیر نہ صرف قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ اس سے مسئلے کے دو ریاستی حل میں بھی مشکلات حائل ہو رہی ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ایک ہزار مکانات اسرائیلی فیصلے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہودی آباد کاری میں توسیع  فلسطینیوں اور سرائیلیوں کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ کریں گے۔

درایں اثناء اسپانوی وزارت خارجہ بھی ایک بیان میں بیت المقدس میں اسرائیل کے ایک ہزار مکانات کے تعمیر کے اعلان کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپین فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کا حامی ہے۔ اسرائیل کو ایسے اقدامات سے سختی سے گریز کرنا چاہیے جس سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ اسپین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں پہلے سے موجود یہودی کالونیوں میں مزید ایک ہزار رہائشی فلیٹس کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاھو کے اس اعلان پر عالمی برادری کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.