• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جبریل رجوب کے دحلان سے اتحاد کے لیے خواہش ظاہر کردی

جمعرات 09-01-2014
in فلسطین
0
plf dehlan
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح” کے اندر سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جماعت کی مرکزی قیادت میں اختلافات سنگین ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی میں مزید پھوٹ پڑتی جا رہی ہے۔

خفیہ رپورٹ کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہ نما جبریل الرجوب صدر محمود عباس سے ناراض ہیں اور انہوں نے فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے ساتھ اتحاد کے لیے رابطے بھی کیےہیں۔ ان رابطوں میں صدر محمود عباس کی منصب صدارت سے علاحدگی کے بعد پارٹی کی سیاست کا نیا لائحہ عمل  مرتب کرنے پربات کی گئی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطن کے مطابق 30 دسمبرکو فتح کے مرکزی رہ نما سفیان ابو زائدہ نے متحدہ عرب امارات کے انٹیلی جنس حکام کو ایک مراسلہ روانہ کیا جس میں بتایا گیا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت بالخصوص صدر عباس اور جماعت کے دیگر قائدین میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ ابو زائدہ نے مزید لکھا ہے کہ کچھ عرصہ قبل رکن پارلیمنٹ جمال ابو الرب کو فتح کے دوسرے ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا اس پرصدر عباس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس پر جماعت کے مرکزہ رہ نما جبریل الرجوب نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر عباس سے علاحدگی کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد انہوں نے جبریل الرجوب سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کیں۔ ہرملاقات میں انہوں نے جمال ابو الرب پرتشدد کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الرب پر تشدد پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کےخلاف سازش تھی۔ سازش کرنے والوں میں پارٹی رہ نما الطیب عبدالرحیم، محمودالعالول اور عزام الاحمد ملوث ہیں۔

خفیہ مراسلے میں لکھا ہے کہ جمال ابو الرب پرہونے والا حملہ اور اس پر صدر محمود عباس کی خاموشی باعث تشویش اس لیے بھی ہے کیونکہ اگست 2014ء میں ہونے  والے پارٹی کی نئی قیادت کےچناؤ میں صدر عباس کو پارٹی قیادت سے نکالا جاسکتا ہے۔

 الرجوب کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے منحرف لیڈرمحمد دحلان کے ساتھ اتحاد کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق حریف دحلان کے ساتھ اختلافات بھلا کر صدر عباس کےخلاف ایک اتحاد قائم کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جبریل الرجوب نے حال ہی میں دحلان کے حامی پارٹی رہ نماؤں سے کہا تھا کہ وہ جمال ابو الرب کی  پارٹی رکنیت کی منسوخی روکنے کے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میں دحلان کے ساتھ اپنے تمام دیرینہ اختلافات ختم کرنے کےلیے تیار ہوں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.