مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جاپانی سیکرٹری خارجہ ’’یاسوھیسا کاوامورا‘‘ نے اپنے ایک بیان میں بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کی منظوری کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیل کی ی طرفہ آباد کاری اور تعمیرات دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ جاپان اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں متنازعہ آباد کاری کا سلسلہ مکمل طورپر بند کردے۔ تاکہ امن بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔
جاپانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرتا رہے گا۔ اس سلسلے میں اسرائیل کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور یہودی توسیع پسندی کا سلسلہ ترک کرکے بامقصد بات چیت کی طرف آنا چاہیے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
