مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تیونسی صدر نے ہفتے کے روز اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کویت میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کو اجلاس کے ایجنڈے میں فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔
اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے تیونسی صدر کی جانب سے امداد جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تیونسی صدر کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، یہودی آباد کاری، بیت المقدس کو یہویانے کی صہیونی سازشوں، غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں آگاہ کیا۔