• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تیونسی حکام نے بارہ فلسطینی مہاجرین کو بے دخل کردیا

ہفتہ 03-05-2014
in فلسطین
0
plf tunis
0
SHARES
0
VIEWS

تیونسی حکام نے جمعرات کے روز دو بچوں اور ایک خاتون سمیت بارہ فلسطینی مہاجرین کو تیونسی سرزمین پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار اور قرطاج ائیرپورٹ پر مختصر حراست کے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

 

شام میں موجود فلسطینیوں کے ایکشن گروپ نے بتایا ہے کہ تیونسی حکام نے گروپ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ہمدردی کی اپیلوں کے باوجود فلسطینی مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کردیا۔

ڈی پورٹ ہونیوالے فلسطینیوں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے لیبیا میں داخلے کی کوشش کی مگر انہیں غیرقانونی ویزوں کی مد میں داخل نہیں ہونے دیا اور تیونس واپس بھیج دیا گیا جہاں پر ائیرپورٹ کے لائونج سے ہی انہیں حراست میں لے کر لبنان بھیج دیا گیا۔

مہاجرین نے بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ لبنانی حکام بھی انہیں شام ڈی پورٹ کردیں گے جہاں انہیں اترتے ساتھ ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

مہاجرین نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول ایکشن تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ ڈی پورٹیشن کے احکامات پر عمل درآمد کو روکا جاسکے۔

ایکشن گروپ نے مختلف تیونسی اور غیر ملکی عہدیداروں سے رابطے کرنے کی کوشش کی اور انہی رابطوں میں سے ایک کے دوران تیونس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے زھیر مخلوف کو بھی فون کیا گیا جنہوں نے حیرت انگیز طور پر کہا کہ وہ صرف یہ بات کہہ سکتے ہیں ان محروسین پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔

گروپ نے تیونسی حکام کو کہا کہ وہ ان محروسین کو مہاجرین کے طور پر گردانیں کیوںکہ مہاجرین کو عالمی قوانین کے تحت کچھ حقوق حاصل ہیں اور ائیرپورٹ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مہاجرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

مہاجرین جمعرات کی شام کو بیروت ائیرپورٹ پہنچے اور انہیں بغیر کسی غیر معمولی اقدامات کے لبنان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.