ایہود اولمرٹ نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں وکلاء یونین کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ذہنی، جسمانی، مادی اور معنوی طورپر تیسری تحریک انتفاضہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مغربی کنارا اس تحریک کا نیا بیس کیمپ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تحریک کے لیے فضاء تیار ہوچکی ہے۔ تحریک انتفاضہ کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ مغربی کنارے میں حالات اسرائیلی فوج کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔
القسام بریگیڈ کا حملہ: ایک صیہونی افسر سمیت تین فوجی ہلاک متعدد زخمی
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈیا نے اس واقع کو سیکیورٹی کا سنگین واقع قرار دیا...
Read more