• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تیسری انتفاضہ شروع ہوچکی، اسرائیل طاقت سے نہیں روک سکتا: البرغوثی

جمعہ 31-10-2014
in فلسطین
0
plf cantstop
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں قومی پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے مسجد اقصیٰ  میں مسلمان نمازیوں کے داخلے پر پابندی اور بیت المقدس میں نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہوچکی ہے۔ اسرائیلی ریاستی میشنری اور طاقت کے ذریعے اسے دبانے میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصطفیٰ البرغوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت پوری کی پوری فلسطینی قوم حالت انتفاضہ میں ہے لیکن بیت المقدس کے عوام براہ راست تحریک انتفاضہ شروع کرچکے ہیں۔ اسرائیلی صہیونی ریاست کی جانب سے براہ راست ریاستی دہشت گردی، پکڑ دھکڑ اور تشدد کا سامنا ہے۔ مسجداقصیٰ کی بندش اور اس کے آس پاس کے مقامات کو یہودیانے کی غیرمعمولی سازشیں بھی فلسطینیوں کو ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔

فلسطینیس سیاسی رہ نما کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی منظم یہودی آباد کاری کی ظالمانہ پالیسی اور نسل پرستانہ سرگرمیاں فلسطینی قوم کے لیے ناسور بن چکی ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے فلسطینیوں کے پاس دشمن کے خلاف مزاحمت کے سوا اور اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی اب تیسری انتفاضہ شروع ہوچکی ہے اسرائیل طاقت کا جتنا بھی استعمال کرلے اسے نہیں روک سکتا۔ اسرائیلی دشمن نے ماضی میں بھی طاقت اور وحشت کی زبان ہی استعمال کی ہے لیکن وہ فلسطینیوں  کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکا ہے۔

مصظفیٰ البرغوثی نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان معتز حجازی کو اس کے گھر میں گھس کرشہید کرنے کے اسرائیلی جارحانہ اقدام کی بھی شدید مذمت کی اور اسے صہیونی ریاست کی ننگی ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کسی عالمی قانون کی پابند نہیں اور وہ فلسطینوں کے خلاف صرف طاقت کا استعمال جانتی ہے۔ اس کے مقابلے کے لیے فلسطینیوں کو بھی مذاکرات کے بجائے مسلح مزاحمت ہی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.