• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین جلد مشکل فیصلے کرنے کے لیے پرعزم ہے: عباس زکی

اتوار 01-03-2015
in فلسطین
0
plf dificult-decision
0
SHARES
2
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عباس زکی نے کہا ہے کہ ’پی ایل او‘ کی سینٹرل کونسل رواں ماہ میں مشکل فیصلے کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے اور قومی مفاہمت کاعمل مزید آگے بڑھایا جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے دورہ تیونس کےدوران ایک انٹرویو میں عباس زکی نے تسلیم کیا کہ فلسطین کی مقتدر سیاسی قیادت نے بہت سی غلطیاں کی ہیں۔ اب ان غلطیوں کے ازالے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی غلطیوں کا ازالہ قومی مفاہمت ہی کی صورت میں ممکن ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین کی منتشر قیادت اور جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جدو جہد کے لیے ایک مناسب ماحول کی ضرورت ہےاور فلسطین کی تمام جماعتوں کو مل کر ایسا ماحول پیدا کرنا چاہیے تاکہ فلسطینیوں کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کرنے کی کوششیں جلد رنگ لاسکیں۔

عباس زکی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے محصولات روکنا فلسطینیوں کی املاک پر ڈاکہ ہے۔ صہیونی ریاست کی جانب سے یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ فلسطینیوں پر دبائو ڈال کرانہیں اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹٰیکنے پر مجبورکیا جاسکے تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے شک فلسطینیوں کے محصولات روک دے لیکن فلسطینی قوم اسکے ساتھ ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے تعاون سے اسرائیل سے اپنے تمام حقوق حاصل کرائیں گے۔

فلسطینی سیاست دان کا کہنا تھا کہ آئندہ اپریل میں فلسطینی اتھارٹی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کےقیام کی تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کو عملی شکل دی جائے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.