• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کا امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا مطالبہ

بدھ 09-05-2018
in فلسطین
0
0Pala5941
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی مجلس عاملہ کے سکریٹری صائب عریقات نے باور کرایا ہے کہ امریکا کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا نہ صرف سلامتی کونسل کی قرارداد 478 کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ منصفانہ امن کی امید کے خاتمے کی اسرائیلی حکمت عملی کے عین مطابق ہے جو 1967ء کی سرحد پر دو ریاستی مستقل حل نہیں چاہتا۔ عریقات کے مطابق بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح میں شرکت اس جانب دارانہ اور غیر قانونی اقدام کو تسلیم کرنا شمار ہو گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ایل او کے رہنما کا کہنا ہے کہ "ہم عالمی برادری کے علم میں مسلسل یہ بات لا چکے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کا برتاؤ بین الاقوامی انارکی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور بین الاقوامی تنظیموں اور قوانین کے عدم احترام کو سراہتا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمے درایاں پورے کرے۔ ان میں کوئی ایسا اقدام نہ کرنا بھی شامل ہے جو مذکورہ غیر قانونی قدم کو تسلیم کرنے کے طور پر شمار کیا جا سکتا ہو”۔

عریقات نے مزید کہا کہ "گوئے مالا اور پیراگوائے یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 14 اور 16 مئی کو اپنے سفارت خانے بیت المقدس منتقل کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں ٹرمپ انتظامیہ کی پیروی کریں گے۔ ہم سفارتی مشنوں اور سول سائٹیز کے تمام ارکان اور مذہبی حکام سمیت عالمی برادی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سفارت خانوں کے افتتاح کی تقریب کا بائیکاٹ کریں۔ اس بائیکاٹ کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر سختی سے کاربند ہے”۔

صائب عریقات نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ "وہ بین الاقوامی قانون اور منصفانہ اور مستقل حل کے تقاضوں کو سپورٹ کریں۔ اس میں 1967ء کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت بیت القمدس ہو۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے محاسبے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں”۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتنظیم آزادی فلسطین کا امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.