اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کی شاہراؤ کے ساتھ ساتھ اور شہریوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر فلسطینیوں سے نفرت پھیلانے کے نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔ منافرت پرمبنی نعروں کے ساتھ عبرانی زبان میں فلسطینیوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ ہر دیوار پرکی گئی چاکنگ کےآخرمیں”ایم اور”ایف” کے حروف کے ساتھ دستخط بھی کیےگئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا چاکنگ کس نے کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تل ابیب حکام کو رات ڈیڑھ بجے کے قریب اطلاع دی گئی ایک گروپ تل ابیب کی شاہراؤں پر فلسطینیوں اور عربوں کےخلاف منافرت پرمبنی چاکنگ کر رہا ہے۔ اس پرپولیس نے کارروائی کرکے دو افراد کو چاکنگ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے، جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ گرفتار ہونے والے ایک انتہا پسند کی عمر 27 اور دوسرے کی 18 سال بتائی جاتی ہے۔
شکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین